صوابی: چوکیدار کے بیٹے کا گرلز سکول میں بچیوں پر چاقو سے حملہ‘ ایک جاں بحق
صوابی (نامہ نگار) ذہنی توازن ٹھیک نہ ہونے پر چوکیدار کا بیٹا کمیونٹی گرلز ماڈل سکول ڈاگئی میں سکول میں گھس کر بچیوں پر چاقو سے حملہ کرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ دوسری بچی شدید زخمی ہوگئیں۔کالوخان پولیس نے ملزم کو چاقو سمیت گرفتار کرلیا ،جبکہ کالوخان کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ،پولیس تھانہ کالوخان کی رپورٹ کے مطابق سکول ہذہ کی چوکیدار ملک حیات کا بیٹا ہلال حسین جس کا دماغی توازن درست نہیں تھا جمعرات کی صبح سکول ہذہ میں داخل ہوگیا اور سکول میں بچیوں پر چاقو سے پے درپے وار شروع کردیا ،جس کے نتیجے میں جماعت پنجم اور ششم کی دوبچیاں دختر دلرازعلی اور دختر محمد اسلم زخمی ہوگئیں ، بعدازاں ایک بچی دختر محمد اسلم مردان ہسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لاکر چل بسیں،جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ،اطلاع ملتے ہی کالوخان پولیس موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا ،دریں اثناء صوابی مردان روڈ پر کالوخان کے قریب ڈمپر اور موٹرسائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار واصل خان ولد شمشاد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔