• news

احتساب عدالت میں نوازشریف‘ مریم‘ کیپٹن (ر) صفدر‘ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے خلاف تین‘ بیٹی مریم نواز‘ داماد کیپٹن (ر) صفدر اور وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے خلاف ایک ایک نیب ریفرنس کی سماعت کل (پیر کو) احتساب عدالت میں ہوگی۔ نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی نئی درخواستوں جبکہ اسحاق ڈار کو اشتہاری ملزم قرار دینے اور ضامن کی طرف سے جمع کرائے گئے 50 لاکھ کے مچلکے بحق سرکار ضبط کرنے کے معاملے پر فیصلے کئے جائیں گے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی 14 جبکہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنسز کی اب تک پندرہ سماعتیں ہو چکیں۔ نوازشریف 8 مرتبہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ ایک مرتبہ ان کی عدم حاضری میں ان کے مقررکردہ نمائندے کے سامنے 19 اور 20 اکتوبر کو فردجرم عائد کی گئی جبکہ 8 نومبر کو پانچویں پیشی کے موقع پر دوسری بار نوازشریف کی موجودگی میں ان پر دوسری مرتبہ تینوں ریفرنسز میں فردجرم عائد کی گئی۔ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں۔
نیب عدالت

ای پیپر-دی نیشن