• news

;;پاکستان اقوام متحدہ کے صنعتی ترقی ادارے کا اہم پالیسی ساز رکن منتخب

اسلام آباد،ویانا (صبا ح نیوز) پاکستان کو اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کے ادارے کا اہم پالیسی ساز رکن منتخب کیاگیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس انتخاب کا اعلان ویانا میں جنرل کانفرنس کے سترہویں اجلاس میں کیاگیا ۔اس فیصلے کے مطابق پاکستان صنعتی ترقی بورڈ کیلئے 2018 سے 2021 تک مزید چار سال تک کام کریگا اور پروگرام اوربجٹ کمیٹی کیلئے 2018 سے 2019 تک دوسال کی مدت کیلئے کام کریگا۔ویانا میں پاکستان کی سفیر عائشہ ریاض کو بھی جنرل کانفرنس کی نائب صدر منتخب کیاگیا ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ صنعتی ترقی کے ادارے کی پالیسی سازی میں پاکستان کا انتخاب کثیرالجہتی فورم میں پاکستان پرعالمی برادری کے مزید اعتماد کامظہر ہے۔ پاکستان کے اقوام متحدہ کے صنعتی ترقی کے ادارے کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں اور پاکستان پائیدار ترقی کے ایجنڈے 2030 کے تحت مقررہ اہداف کے حصول میں اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کے ادارے کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
پاکستان / منتخب

ای پیپر-دی نیشن