• news

جلد انصاف کی فراہمی اوّلین ترجیح ہے۔جسٹس ثاقب نثار

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا دورہ کیا۔ جسٹس ثاقب نثار ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے۔ دورہ لاہور میں انہوں نے سپریم کورٹ رجسٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ لاہور رجسٹری میں پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔ اس موقع پر ان سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے ملاقات کی جس میں سائلین کو انصاف کی فوری فراہمی‘ ماتحت عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات کو نمٹانے کیساتھ ساتھ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف جسٹس نے لاہور رجسٹری کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی اوّلین ترجیح ہے۔
جسٹس ثاقب نثار

ای پیپر-دی نیشن