• news

پوپ فرانسس نے میانمار سے بے گھر ہونے والے مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم پر معافی مانگتے ہوئے انکو حقوق دینے کا مطالبہ کیاہے

ڈھاکہ ( آن لائن)پوپ فرانسس نے میانمار سے بے گھر ہونے والے مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم پر معافی مانگتے ہوئے انکو حقوق دینے کا مطالبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق دورہ بنگلہ دیش کے دوران پوپ فرانسس نے بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا مسلمانوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی اور انکی دکھ بھری کہانی سنی اور انکے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔بنگلہ دیش کے سرحدی علاقے کوکس بازار میں قائم مہاجرکیمپ سے 12 مرد، 2 خواتین اور 2 کمسن لڑکیوں سمیت 16 روہنگیا افراد دارالحکومت ڈھاکا پہنچے، تمام اراکین نے انفرادی طور پر پوپ فرانسس سے ملاقات کی اور بچوں اور جوانوں کو حوصلہ دیا،پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ ہم آپ کیلئے زیادہ کچھ نہ کرسکیں لیکن آپ کا دکھ ہمارے دلوں میں ہے۔ انہوں نے بھرائی ہوئی آواز میں کہا کہ ان تمام افراد کی جانب سے جنہوں نے آپ کو سزا دی، جنہوں نے آپ کو دکھ پہنچایا اور دنیا کی بے حسی پر میں آپ سے معافی کا خواستگار ہوں، پوپ فرانسس نے روہنگیا مہاجرین کے حقوق کو مسلمہ قرار دیتے ہوئے اس کو اجاگر کرتے رہنے کا اعادہ کیا اور بنگلہ دیش کو ان مہاجرین کی مدد پر بڑے دل کا مظاہرہ قرار دیتے ہوئے مزید مدد جاری رکھنے کی اپیل کی۔پوپ فرانسس کی جانب سے روہنگیا نہ کہنے کے معاملے پر روہنگیا مسلمان افراد ان سے ملنے ڈھاکا پہنچے اور انہیں انکی شناخت کے اعتراف پر زور دیا۔
پوپ

ای پیپر-دی نیشن