• news

فلم ٹائی ٹینک میں ’ہمارا پیار لکھا نہیں گیا تھا‘ہم رومانوی تھے: کیٹ ونسلیٹ

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) شہرہ آفاق فلم ’ٹائی ٹینک‘ کی ہیروئن ’روز‘ (کیٹ ونسلیٹ) نے کہا ہے کہ فلم ٹائی ٹینک میں ان کے اور لینارڈو ڈی کیپریو کی اداکاری نے ان کے پیارکو فلم میں مثالی بنایا۔ ان کا پیار فلم کے سکرپٹ میں لکھا نہیں گیا تھا، بلکہ اس دن وہ رومانوی موڈ میں ہی فلم کے سیٹ پر پہنچے تھے‘۔اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کا اشارہ اس دن کی شوٹنگ کی طرف تھا، جس دن فلم کے آخری مناظر شوٹ کیے گئے تھے جس میں ہیرو جیک کو یخ ٹھنڈے پانی میں سسکیاں بھرتے ہوئے روز کے ہاتھ میں مرتا ہوا دکھایا گیا تھا۔ یخ ٹھنڈے پانی میں لکڑی کے ایک تختے پر فلمی منظر کی شوٹنگ کے دوران ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن