تحریک انصاف کرپشن کا مکمل خاتمہ کریگی: عبدالکریم کلواڑ
لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے فنانس سیکرٹری عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں دہشت گردی کیخلاف تحریک انصاف کے اقدامات کی وجہ سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ خیبر پی کے پولیس کی تربیت اور اقدامات کو پاک فوج نے بھی سراہا ہے۔ عمران خان نے اداروں سے کرپشن اور سیاست کا خاتمہ کرکے میرٹ کو فروغ دیا جس کی وجہ سے خیبر پی کے میں عوام کو ریلیف ملا ہے۔ خیبر پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت کے منصوبوں اور وژن کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ بہت جلد انتخابات جیت کر تحریک انصاف ملک بھر سے کرپشن اور اقربا پروری کا خاتمہ کریگی۔