• news

عمران کی جہدوجہدضرور رنگ لائے گی ،ملکی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں: شاہدہ نقوی

ہٹیاں بالا(آئی این پی ) تحریک انصاف خواتین ونگ کی کی راہنما شاہدہ نقوی نے کہا قائدپاکستان عمران کی جہدوجہدضرور رنگ لائے گئی وہ اپنے لیئے نہیں ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں پانامہ لیکس کردارجلد جیل میں ہوں گئے میاں برادران اپنی کرپشن چھپانے کے لیئے اوچھے ہتھکنڈے کررہے ہیں اسمبلی میں دیئے گئے بیانات کو بھی میاں برادران نے جھوٹ کا پلندہ قرار دے کر کرپشن اور لوٹ مار کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے اسمبلی کے اندروباہر ہرمحاذ پرمیاں برادران کے خلاف موثر تحریک کا آغاز کررکھا ہے بھاگنے نہیں دیں گئے جبکہ قائدکشمیربیرسٹر سلطان محمود نے تحریک آزادی کشمیر کا بیڑا اٹھا رکھا ہے عالمی فورم پر مسئلہ کشمیرکو موثرانداراز میں اٹھاتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کو فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے اور کشمیریوںکے مسلمہ لیڈر بیرسٹرسلطان محمودچوہدری ہیں آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کو عوامی قوت بنانے کے لیئے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن