• news

پسندو نا پسند کی بنیاد پر فیصلوں سے پارٹی کو نقصان ہورہا ہے :چودھری سلطان

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ویوسی چیئرمین چودھری سلطان سرور گولڈن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے باوجود چیئرمین ضلع کونسل نواز لیگ کے ارکان ضلع کونسل میں ترقیاتی فنڈز مساوی طور پر تقسیم نہیں کررہے جس پر ہائوس میں احتجاج کرنے پر میرا سپیکر بند کردیا مگر ہم کسی بھی طور پر خاموش نہیں رہیں گے ذاتی پسند نا پسند کی بنیاد پر ہونیوالے فیصلوں سے نواز لیگ کو نقصان ہورہا ہے چیئرمین ضلع کونسل نے متعدد بار ہمارے ساتھ وعدے وعید کئے مگر آج تک کسی پر بھی کوئی عمل نہیں ہوسکا ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چودھری سلطان سرور گولڈن نے کہاکہ چیئرمین ضلع کونسل کے انتخابات میں کوئی پارٹی امیدوار نہ تھا دونوں امیدواران کا تعلق نواز لیگ سے تھا جس کی ہم نے حمایت کی وہ ہار گیا اور جیتنے والا چیئرمین اب اس جرم کی پاداش میں ہمارے حلقوں کو نظر انداز کررہا ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ سمیت تمام اضلاع کے چیئرمین ضلع کونسلوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ نواز لیگ کی ٹکٹ پر جیت کر آنیوالے ارکان کیساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی ،ناانصافی اور نارواسلوک نہ کریں مگر وزیراعلیٰ پنجاب کی اس ہدایت کے باوجود ہمیں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ہم نہ تو ضلع میں کرپشن برداشت کرینگے اور نہ ہی ضلع کونسل میں اقرباء پروری ،ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر ہونیوالے فیصلوںکو تسلیم کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن