• news

کامیابی نبی اکرمؐ کے بتائے طریقے میں ہے: منسوب رحیمی

لاہور (پ ر) جامع مسجد و مدرسہ حلیمہ سعدیہ کے بانی و مہتمم مولانا منسوب رحیمی نے کہا ہے کہ اسوہ رسول پر عمل سے ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے۔ امت آج اسوہ رسول کو چھوڑنے کی وجہ سے بحرانوں میں گھری ہے جب تک ہم نبی اکرمؐ کے بتائے طریقوں پر عمل کرتے رہے کبھی مشکلات کا شکار نہیں ہوئے۔ حضور اکرمؐ کے بتائے راستے کو چھوڑ کر پریشانیوں میں گھرے ہیں، اللہ تعالیٰ نے نبی کریم کے طریقے میں آسانی اور اپنی خوشنودی رکھ دی ہے۔ اگر ہم سنت رسول پر عمل کریں تو اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہوجائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن