عمران خان کے جلسہ شیخوپورہ میں وکلاء برادری بھرپور شرکت کریگی: عبدالمناف خان
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی )انصاف لائیرز فورم کے صوبائی نائب صدر عبدالمناف خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسہ شیخوپورہ میں وکلاء برادری بھرپور شرکت کریگی اور جلسہ شیخوپورہ سے ثابت ہوجائیگا کہ شیخوپورہ کسی سیاسی جماعت کا لاڑکانہ یا قلعہ نہیں بلکہ تحریک انصاف کا مضبوط ترین گڑھ ہے اور عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر اس بات کا بھی غماز ہوگا کہ موجودہ حالات حکومت جان بوجھ کرپیدا کئے۔ پورے ملک میں عوام سراپا احتجاج تھے اورحکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی،وفاقی وزیر قانو ن کا استعفیٰ اگر پہلے ہی دے دیا جاتو تو اس قدر جانی ومالی نقصان اور پوری قوم کو پریشانی سے دوچار نہ ہونا پڑتا مگر افسوس ملک کا وزیر اعظم عدالتی حکم سے نا اہل ہونے والے وزیر اعظم کے پاس جا کر ہدایت لیتا رہایہ قوم کی بدقسمتی بھی ہے اور پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ بھی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ سول حکومت کی ناکامی کے بعد فوجی قیادت کی مداخلت سے دھرنا ختم ہوا ہے جس سے ثابت ہوا ہے کہ موجودہ حکومت کرپٹ ہی نہیں نا اہل بھی ہے، انہوں نے کہا کہ جو کارکنان دھرنا میں شہید ہوئے ہیں ان کا خون حکومت کے سر پر ہے اور ان کو ماڈل ٹائون کی طرح فیض آباد آپریشن میں شہید ہونے والوں کا حساب بھی دینا ہوگا۔