• news

ساہیوال: کالعدم تحریک طالبان کا عہدیدار مولوی نسیم ہائی سکیورٹی جیل سے عدالت کے حکم پر رہا

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) ہائی سکیورٹی جیل سے کالعدم تحریک طالبان کے عہدیدار مولوی نسیم جان کو رہا کر دیا گیا۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے حکم پر مولوی نسیم خاں کی رہائی عمل میں آئی۔ 2010ء میں مولوی نسیم خاں کو کالعدم تحریک طالبان کے خلاف آپریشن کے دوران گرفتار کر کے باسل میں دھماکہ خیز مواد رکھنے ملک کے خلاف سازش اور دہشت گر دی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن