رانا ثناء اللہ مستعفی نہ ہوئے تو استعفیٰ دیدوں گا : طارق محمود ایم پی اے
ڈنگہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے حلقہ پی پی 113 سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود نے عید میلادالنبیؐ کیلئے نکالی جانے والی ریلی کے دوران جامع مسجد عیدگاہ ڈنگہ کے امام مولانا طاہر رضا سے وعدہ کیا کہ اگر پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ 3 دسمبر تک مستعفی نہ ہوئے تو وہ نشست سے استعفیٰ دے دیں گے۔