حجرہ شاہ مقیم: غبارے میں ہوا بھرنے کے دوران ٹینکی پھٹنے سے محنت کش جاں بحق‘ 3 بچے زخمی
حجرہ شاہ مقیم + اوکاڑہ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) حجرہ شاہ مقیم سرکلر روڈ پر غبارے بھرنے والی گیس ٹینکی پھٹنے سے زور دار دھماکہ غبارے فروخت کرنے والا محنت کش موقع پر جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں جسو کے شیلر کا محنت کش محمد یوسف پانچ بچوں کا باپ تھا‘ موٹر سائیکل پر غبارے بھرنے والی ٹینکی رکھ کر روزی کما رہا رتھا کہ حجرہ میں سرکلر روڈ نزد مولوی درس مولانا محمد صدیق صاحب کے قریب کھڑا تھا کہ اچانک گیس ٹینکی پھٹ گئی‘ زور دار دھماکہ ہوا جس سے مقامی افراد خوف زدہ ہو گئے دھماکہ کی زد میں آکر محنت کش محمد یوسف موقع پر جاںبحق ہو گیا تین بچے زخمی ہو گئے ایک بچے کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی جس کو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔ تینوں بچوں کی آنکھوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے مقامی پولیس نے محمد یوسف کی نعش کا پوسٹمارٹم کروانے کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔