91 ملین افراد کی ہنگامی امداد کے لئے 22 ارب ڈالرکی ضرورت ہوگی: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ برس دنیا بھر میں ہنگامی طور پر امداد کے منتظر91 ملین افراد کے لیے 22.5 ارب ڈالر کی ضرورت پڑے گی۔جھڑپوں، قدرتی آفات، موذی امراض اور مجبوری نقل مکانی کی بنا پر 26 ملکوں کے 136 ملین افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں نے گزشتہ برس 2017 کے لےے 92.8ملےن لوگوں کے لےے 22.2ارب ڈالر کی امداد فراہم کےے جانے کی اپےل کی تھی۔ اعلامےہ مےں واضح کےا گےا ہے کہ دنےا بھر مےں طوےل عرصے سے جاری جھڑپوں، قدرتی آفات، موذی امراض اور مجبوری نقل مکانی کی بنا پر 26ملکوں کے 136ملےن افراد کو انسانی امد اد کی ضرورت ہے۔