• news

زمبابوے: موگابے کا تختہ الٹنے والے فوجی اعلیٰ حکومتی عہدوں پر تعینات

ہرارے (آن لائن) زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کی حکومت کا تختہ الٹنے والے فوجیوں کو اہم حکومتی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ صدر ایمرسن منگاوا کی جانب سے فوجیوں کو کابینہ میں شامل کرنے کے اقدام نے ملک میں تبدیلی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ زمبابوین حکومت کے ایک ناقد ٹنڈائی بِٹی کا کہنا ہے کہ عوام کی جانب سے موجودہ حکومت سے تبدیلی کی امید لگانا بالکل غلط ہے۔
زمبابوے کی فضائیہ کے سربراہ پیرنس شری کو زراعت اور لینڈ کا وزیر بنایا گیا ہے۔ پیرنس شری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے 80 کی دہائی کے آغاز میں رابرٹ موگابے کے مخالفین کے خلاف فوجی آپریشن کی سربراہی کی تھی، اس آپریشن کے نتیجے میں کم از کم 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ رابرٹ موگابے کو فوجی بغاوت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے اکسانے والے سابق سپاہی کرس مسونگوا کو بھی وزیر اطلاعات کی ذمہ داریاں دی ہیں۔ ایمرسن منگاوا نے گزشتہ ہفتے رابرٹ موگابے کا 37 سالہ اقتدار ختم ہونے کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔
زمبابوے/ ذمہ داریاں

ای پیپر-دی نیشن