• news

گولن تحریک کودہشتگرد قرار نہیں دے سکتے ترکی ٹھوس شواہد فراہم کرے:یورپی یونین

برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے ترک مبلغ اور صدر رجب طیب اردگان کے سیاسی مخالف فتح اللہ گولن کی تحریک کو فی الحال دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انسداد دہشت گردی کے رابطہ کار گیلس دے کیرشوف کے مطابق ترکی کو چاہیے کو ٹھوس ثبوت فراہم کرے۔
انقرہ حکومت گولن تحریک پر گزشتہ برس کی ناکام فوجی بغاوت کا الزام عائد کرتی ہے۔امریکا میں جلا وطنی کی زندگی گزارنے والے فتح اللہ گولن ان الزامات کو ہمیشہ مسترد کرتے آئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن