اسلام آباد میں پولیس کا سرچ آپریشن 2 افغان باشندوں سمیت 17افراد گرفتار
اسلام آباد (آئی این پی) پشاور میں دہشتگردی کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 2افغان باشندوں سمیت 17مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔ ہفتہ کو پولیس کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ۔
اور شناختی کوائف نہ ہونے پر 2افغان باشندوں سمیت 17مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا جنہیں مزید تفتیش کے لیے تھانے میں منتقل کردیا گیا۔
سرچ آپریشن