• news

مسلم لیگ (ن) نے قانون ختم نبوت سے چھیڑ چھاڑ کرکے انتہا کردی: دوست محمد کھوسہ

سرگودھا (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کئی سال سے پے درپے دانستہ غلطیاں کررہی ہے اور قانون ختم نبوت ﷺ کے قانون سے چھیڑچھاڑکرکے توانہوں نے انتہاکردی اب معاملہ ہمارے ایمان کاہے، خواجہ حمیدالدین سیالوی کے ساتھ کھڑے ہیں ان کے ہرفیصلہ کے پابندہیں، ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعلی پنجاب دوست محمدکھوسہ نے ساتھےوں کے ہمراہ دورہ سرگودھا کے دوران سیال شرےف آمد پر میڈےا کے ساتھ بات چےت کرتے ہوئے کیا، معلوم ہوا ہے کہ رانا ثناءاللہ آج ساہیوال، سرگودھا کا دورہ کریں گے اور سیال شرےف آمد پر اپنا استعفیٰ خواجہ حمید الدےن سیالوی کو پیش کرےں گے۔
دوست کھوسہ

ای پیپر-دی نیشن