شیڈول فور میں شامل لوگوں اور کالعدم جماعتوں سے معاہدے سوالیہ نشان ہیں: آغا حامد موسوی
لاہور (پ ر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ ملکی آئین کی پامالی نیک شگون نہیں دہشت گردون سے بھیک مانگنے پر کشکول میں لاشوں اور بارود کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔ ختم نبوت قیامت تک طے شدہ ہے جس کی توثیق پاکستانی پارلیمان کئی بار کر چکی ہے۔ ختم نبوت کا ازسر نو مسئلہ چھیڑنا ایک سوچی سمجھی سازش تھی جس سے ریاستی اداروں میں تصادم کو ہوا دے کر دشمنوں کو خوش کیا گیا۔ ایکش پلان کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔ شیڈول فور میں شامل لوگوں اور کالعدم جماعتوں سے معاہدے سوالیہ نشان ہیں؟ تمام ادارے آئین کے تحت کام کریں تو ملک میں کوئی ابہام نہیں پھیلا سکتا۔