• news

فیملی میڈیسن ایجوکیشن سنٹر کے زیر انتظام دو روزہ کانفرنس فار فیملی فزیشنز

لاہور(نیوزرپورٹر) فیملی میڈیسن ایجو کیشن سنٹر(FMEC)کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس فار فیملی فزیشنز مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں مہمان خصوصی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی تھے جبکہ انکے علاوہ تقریب میں پروفیسر تنویر انور ، ارشد ہمایوں ، اعجاز نصیر اور ڈاکٹر شاہد شہاب ،ڈاکٹر عقیل الرحمان سمیت ڈاکٹرز نے شرکت کی ۔کانفرنس سے شاہد شہاب نے کہا کہ فیملی فزیشنز عوام کو سستی اور معیاری سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ۔فیملی فزیشن کی صحت کے شعبے میں باضابطہ شمولیت ہونی چاہیے اور فیملی فزیشن کے کردارکو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پی ایم ڈی سی کے نوٹفکیشن کے مطابق تمام میڈیکل کالجز میں فیملی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ بنائے جائیں ۔

ای پیپر-دی نیشن