الیکشن کمشن (آج) پیر سے خواتین کے قومی شناختی کارڈ کے حصول اوران کا نام بطور ووٹر انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے کی مہم کا باضابطہ آغاز کررہا ہے
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ ) الیکشن کمشن (آج) پیر سے خواتین کے قومی شناختی کارڈ کے حصول اوران کا نام بطور ووٹر انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے کی مہم کا باضابطہ آغاز کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن آج پیر سے خواتین کے قومی شناختی کارڈ کے حصول اوران کا نام بطور ووٹر انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے کی مہم کا باضابطہ آغاز کررہا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سردارمحمدرضا مہم کاباقاعدہ افتتاح کریںگے۔ یہ مہم اپریل 2018ءتک جاری رہے گی، افتتاح کے بعد جن خواتین کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہیں انہیں شناختی کارڈ جاری کرنے کی باقاعدہ مہم کا آغاز ہوجائے گا۔ علاوہ ازیں الیکشن کمشن7 دسمبرکوقومی ووٹردن کے طورپر منائے گا۔ قومی ووٹر دن کے طور پر منائے گا ، قومی ووٹر دن کی مرکزی تقریب ایوان صدر میں ہوگی، جبکہ صوبائی سطح پر چاروں گورنرز ہا¶سز میں بھی تقریبات منعقد ہوں گی۔ قومی ووٹر دن کے حوالے سے ڈویژن اور ضلعی سطح پر ووٹر اگاہی واک ہوں گی،جن میں میڈیا سول سوسائٹی خواتین تنظیمیں اور عوام شرکت کریں گے۔