مدت ختم‘ عمرہ زائرین سے بائیو میٹرک کارروائی آج سے بحال
کراچی (نیوز رپورٹر)سعودیہ ایمبیسی اسلام آباد اس امر کی یقین دہانی کراتی ہے عمرہ زائرین کے لیے شناختی خصوصیات یعنی بائیو میٹرک سسٹم کارروائی کی شرط کو ایک ماہ کی مدت کے لیے موخر کردیا گیا تھا ۔عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں سے بائیو میٹرک کارروائی آج سے بحال کی جارہی ہے ۔بائیومیٹرک تصدیق کیلئے 45سال سے زائد عمر افراد اور 12سے کم عمر بچوں کو استثنیٰ حاصل ہے۔