مسلم لیگ( ن) کی نو تشکیل شدہ مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نئی قائم کردہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس پنجاب ہاو¿س میں آج بعد دوپہر پارٹی کے صدر محمد نواز شریف کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں 27 ارکان کو مدعو کیا گیا ہے۔ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور جماعتی امور پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں حمزہ شہباز، مریم نواز، ڈاکٹر آصف کرمانی اور مریم اورنگزیب سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پہلی بار رکن کی حیثیت سے شرکت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے اعلیٰ سطح کے فورم پر میاں نواز شریف کے ”سیاسی بیانیہ“ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ میاں نواز شریف پارٹی کے ارکان کو گائیڈ لائن دیں گے۔ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں میاں نواز شریف کے رابطہ عوام کا جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے قبل ازیں مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا۔ اب پارٹی کی نئی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔
سی ای سی اجلاس