ویلنگٹن ٹیسٹ: ویسٹ اننڈیز پر اننگز کی شکست کے بادل منڈلانے لگے
ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک)سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز پر اننگز کی شکست کے بادل منڈلانے لگے۔ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں2وکٹوں پر214رنز بنا لئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید172رنز درکار اور 8وکٹیں باقی ہیں۔ بریتھ ویٹ79اور ہوپ21رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے سکور134کے جواب میں پہلی اننگز9وکٹوں پر520رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ تیسرے روز نیوزی لینڈ نے دوسرے دن کے سکور9وکٹوں پر 447رنز پر اننگز کا آغاز کیا تو تو ٹام بلنڈل 57 اور ٹرینٹ بولٹ 2 رنز پر ناٹ آئوٹ تھے، دونوں بلے بازوں نے آخری وکٹ میں 78 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 520 تک پہنچا دیا، اس موقع پر نیوزی لینڈ نے 386 رنز کی برتری کے ساتھ اننگز ڈکلیئر کر دی۔ ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے بلنڈل نے 107رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بولٹ نے 18رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز نے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں پر 214 رنز بنا لئے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 172 رنز درکار ہیں۔ ہیٹمیئر 66 اور کیرن پائول 40 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ کریگ براتھویٹ 79 اور شائی ہوپ 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ دونوں وکٹیں میٹ ہینری نے حاصل کیں۔