• news

دہلی ٹیسٹ :ویرات کوہلی کی ڈبل سنچری ،بھارتی اننگز 536رنز پر ڈکلیئر

دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والی تین میچز کی ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف7وکٹوں پر536رنز بناکر اپنی ٹیم ڈکلیئر کر دی ،ان کی اننگ میں کپتان ویرات کوہلی کے 243اور مرلی وجے کے 155رنز نمایاں ہیں۔دہلی کے فیروز شاہ کوتلہ سٹیڈیم میں بھارت نے 4وکٹ کے نقصان پر 371رنز پردوبارہ شروع کی تو500کے مجموعہ پر روہت شرما65رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔کمر میں تکلیف کے باوجود دہلی کے سٹار بلے باز نے 7 گھنٹے سے زائد بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 287 گیندوں پر 25 باؤنڈریز کی مدد سے 243 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر تاریخ رقم کی۔بھارت نے 7وکٹ پر 536رنز بناکر ٹیم ڈکلیئر کر دی۔سری لنکا نے اننگز کا آغاز کیا تو کرونارتنے بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے ،دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے 3وکٹوں کے نقصان پر 131رنز بنائے۔ کریز پر اینجلیو میتھوز اور دنیش چندی مل موجودہیں انہوں نے بالترتیب57اور 25رنز بنائے۔

ای پیپر-دی نیشن