• news

سابق اولمپئن افضل منا کا ختم چہلم

لاہور (سپورٹس رپورٹر) مرحوم سابق اولمپیئن افضل منا کے ایصال ثواب کے لیے ختم چہلم گذشتہ روز ان کی رہائشگاہ پر ہوا۔ رسم چہلم میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کے بیٹے مجاہد افضل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میرے والد کی قومی کھیل کے لیے بڑی خدمات رہی ہیں۔ آخر دم تک پاکستان کے قومی کھیل کے زووال پر افسردہ تھے اور ہمیشہ دعا کرتے تھے کہ اﷲ تعالٰی ہمارے قومی کھیل کو دوبارہ ترقی دے۔ ان کا کہنا تھا کہ رسم چہلم میں شرکت کرنے والے سپورٹس، سیاست اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا مشکور ہوں جنہوں نے دعا میں شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن