• news

فٹ بال لیگ: مانچسٹر یونائٹیڈ کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن مستحکم

مانچسٹر(سپورٹس ڈیسک)پریمئیر فٹ بال لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری، مانچسٹر یونائٹیڈ نے آرسنل کو تین ایک سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن مستحکم کر لی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی فارورڈ لائن نے آرسنل کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور ابتدائی دس منٹ میں دوگول داغ دیے۔ اہم معرکے کے ہیرو یونائیٹڈ کے گول کیپر ڈیوڈ ڈی ہیا تھے جنہوں نے کئی یقینی گول بچائے اور حریف کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے رہے۔ہاف ٹائم کے بعد آرسنل کی جانب سے لیکزاٹے نے گول کر کے خسارہ کم کیا۔ تریسٹھویں منٹ میں جیسی لنگرڈ نے گیند کو جال میں پہنچا کر مہمان ٹیم کو تین ایک سے کامیابی دلا دی۔مانچسٹر سٹی نے ویسٹ ہام کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔

ای پیپر-دی نیشن