پنجاب آرٹس کونسل میں خصوصی تقریب فنکاروں میں عزازیہ تقسیم
لاہور (شوبز ڈیسک) فنکار ثقافت کے امین ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی کیپٹن عطا محمد خان ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل نے کیا۔ پنجاب آرٹس کونسل کے منعقدہ خصوصی تقریب میں فنکاروں میں عزازیہ تقسیم کئے گئے اس تقریب میں ملک کے عظیم موسیقار ماسٹر عاشق حسین کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے 1950ء کی دہائی میں شہرہ آفاق دھمال کی دھن ’’اولعل میری پت رکھیو بھلا‘‘ جبکہ دوسرے عظیم موسیقار استاد موسیقار استاد فقیر حسین سارنگی نواز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ جنہوں نے 60 سالہ خدمات کے اعتراف میں خصوصی عزازیہ دیا گیا تقریب میں پنجاب آرٹس کونسل کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر وایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت ثمن رائے نے پنجاب آرٹس کونسل کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور کہا حکومت پنجاب فنکاروں کے فلاح و بہبود کے لئے خصوصی اقدامات کرتی رہے گی تقریب میں ملک کے گلوکار سائیں ظہور‘ روبی ریشماں‘ تنویر سلامت‘ قوال اور دھمال پر فیاض ڈانس گروپ نے خصوصی پرفارمنس پیش کی۔ تقریب میں سول سوسائٹی میڈیا اور شائقین نے پنجاب آرٹس کونسل کے کامیاب پروگرام پر مبارکباد پیش کی اور مطالبہ کیا کہ آئندہ بھی ایسے پروگرام ہونے چاہئیں۔