روہنگیا کا نام لیتا تو مسلمان مہاجرین میانمار واپس نہ آ سکتے: پوپ کی وضاحت
ویٹی کن سٹی (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) میانمار کا ممکنہ ردعمل پوپ فرانسس کی راہ میں رکاوٹ بنا۔ میانمار میں روہنگیا کا نام نہ لینے پر پوپ نے وضاحت کی ہے کہ روہنگیا کا نام لیتا تو شاید پناہ گزین واپس میانمار آسکتے تھے۔ جرمن ریڈیو کے مطابق کہ میانمار اور بنگلہ دیش اس شرط پر گیا تھا کہ روہنگیا پناہ گزینوں سے ملاقات کر سکوں۔ مہاجرین وفد سے ملاقات میں رو پڑا تھا اور روہنگیا کی اصطلاح استعمال کرنے پر میانمار میں سوشل میڈیا صارفین پوپ فرانسس پر برس پڑے۔