• news

شمالی کوریا سے نمٹنے کی دوڑ میں شامل‘ جنگ کے خطرات بڑھ رہے ہیں: امریکہ

واشنگٹن (بی بی سی+ اے ایف پی) امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر ایچ ار میکماسٹر کا کہنا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کے خطرے سے نمٹنے کی ’دوڑ‘ میں شامل ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دفاعی فورم سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کے خطرات بڑھ رہے ہیں لیکن جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ امریکہ کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب تین روز قبل اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا پہلا تجربہ کیا ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن کے حوالے سے کہا کہ 'جنگ کے بغیر مسئلے کو حل کرنے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن یہ ایک دوڑ ہے کیونکہ وہ قریب سے قریب آ رہے ہیں اور زیادہ وقت باقی نہیں ہے۔ انہوں نے چین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ شمالی کوریا سے مقرر کردہ حد کے مطابق ہی تیل کی خریداری کرے تاکہ وہ اْس کے پاس میزائل بنانے کے وسائل نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 'آپ بغیر ایندھن کے میزائل نہیں چلا سکتے ہیں۔دوسری جانب شمالی کوریا نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ بڑی پیمانے پر کی جانے والی جنگی مشقوں سے جنگ کا پیغام دے رہا ہے۔ اخبار میں اداریہ میں حکام مشقوں پر پھٹ پڑے۔ ایٹمی جنگ کسی بھی لمحے چھڑ سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن