• news

شرجیل میمن کی جیل میں طبیعت پھر خراب، دائیں ٹانگ صحیح کام نہیں کر رہی، چیف میڈیکل آفیسر

کراچی (نوائے وقت رپورٹ + سٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی جیل میں ایک بار پھر طبیعت خراب ہو گئی۔ چیف میڈیکل آفیسر جیل کے مطابق شرجیل میمن کی سیدھی ٹانگ صحیح کام نہیں کر رہی، جناح ہسپتال سے 48 گھنٹے پہلے فزیوتھراپسٹ، نیوروسرجن مانگے جو نہیں ملے۔ شرجیل میمن جس جیل میں ہیں یہ سہولیات دستیاب نہیں۔ شرجیل میمن پاکستان کے تاریخ کے وی آئی پی قیدی بن گئے۔ کمرے کو جیل کا حصہ قرار دینے کیلئے خط لکھ دیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی طورپر کسی قیدی کو جیل کے ایڈمن بلاک میں نہیں رکھا جاسکتا، شرجیل میمن کے لئے ایڈمن بلاک کا کمرہ خالی کرایا گیا ہے، وزیراعلی سندھ نے انہیں ایڈمن بلاک میں رکھنے کے لئے زبانی احکامات دیئے ہیں غیرمعمولی مراعات بھی حاصل ہیں، ایڈمن بلاک میں رکھ کر قانون کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے، جیل حکام نے ایڈمن بلاک کو جیل کا حصہ قرار دینے کے لئے محکمہ داخلہ سندھ کو ایک خط بھی لکھا جسے سیکرٹری داخلہ نے اعتراض لگا کر واپس کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن