• news

سعودی عرب نے خواتین کے ترسیل زر پر پابندی ختم کر دی

ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب نے خواتین کے ترسیل زر پر پابندی ختم کر دی ،جن خواتین کے پاس قومی شناختی کارڈ ہوگا ،انہیں داخلی و خارجی ترسیل زر کے موقع پر شناخت کی ضرورت نہیں ہوگی سعودی بینکوں کے ترجمان طلعت حافظ نے کہا رائج الوقت نظام کے مطابق کسی بھی سعودی خاتون کو داخلی و خارجی ترسیل زر کے موقع پر کسی ایسے شناخت کی ضرورت پڑتی تھی جو بینک عہدیدار کے سامنے گواہی دے کہ یہ فلاں خاتون ہے اور میں اسکی شہادت دیتا ہوں۔ شناختی کارڈ نے یہ پابندی ختم کرادی۔

ای پیپر-دی نیشن