• news

قومی اسمبلی سینٹ کی دفاع کمیٹیاں آج کنٹرول لائن کا دورہ کریں گی

اسلام آبا د ( وقائع نگار خصوصی ) قومی اسمبلی اور سینیٹ کی 7 مجالس قائمہ کے اجلاس آج ہو ںگے جب کہ قومی اسمبلی اورسینیٹ کی دفاع کمیٹیاں مشترکہ طور پردسمبر کو چکوٹھی سیکٹر لائن آف کنٹرول آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کرینگی،اس موقع پر کمیٹیوں کے ارکان کو ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور اس سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی جائے گی۔ قومی اسمبلی کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع 6دسمبر کو شمالی وزیر ستان ایجنسی فاٹا کا دورہ کرینگی۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی 7 مجالس قائمہ ریلوے، موسمیاتی تبدیلی ،وفاقی تعلیم ، منصوبہ بندی و ترقی ، داخلہ ، دفاعی پیداوار اور مواصلات کے اجلاس آج ہوں گے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی ذیلی کمیٹی کا اجلا س بھی آج ہو گا ۔

ای پیپر-دی نیشن