بہاولپور: وفاقی وزیر بلیغ الرحمن کے قافلے میں شامل گاڑی الٹنے سے 3 افراد زخمی
بہاولپور(بیورورپورٹ) وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن کے قافلے میں شامل گاڑی الٹنے سے ایم پی اے کے امیدوار دوساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے۔ انجینئربلیغ الرحمن اپنے حلقہ این اے185 کے دورہ پرجارہے تھے کہ جھانگی والاکے نزدیک انکے قافلے میں شامل گاڑی الٹ گئی جس میں سوار ایم پی اے کے امیدوار ندیم خان عرف گڈو بھائی اورانکے ساتھی سعیدڈرائیور اورشان زخمی ہوگئے انہیں ہسپتال داخل کرادیاگیا۔ بلیغ الرحمن اورایم این اے شعیب الدین اویسی نے انکی عیادت کی۔