• news

جلسوں میں جھوٹ بول کر ملک کی خدمت نہیں ہوسکتی: پرویز ملک، عمران نذیر

لاہور (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ، مخالفین کی جانب سے الزامات کا سلسلہ کوئی نیا نہیںبلکہ ان کی سیاست نوازشریف کے گرد ہی گھومتی ہے اورنواز شریف سیاست کا محور پہلے بھی تھے اور اب بھی ہیں، کوئی دھرنوں کے ذریعے ملکی ترقی میں رکاوٹ کا باعث بننے کی کوشش کرتا رہا اور کسی نے عوام کی لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے کے لئے الزامات کا سہارا لینا شروع کردیا ہے، عوام ان کو سمجھ چکے ہیں اور بہت جلد ان کا سیاسی دیوالیہ ہونے والا ہے، جلسوں میں جھوٹ بول کر لوگوں کی خدمت نہیں ہوتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں کارکنوں و عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ارکا ن چوہدری شہباز، غزالی سلیم بٹ، میاں مرغوب،رمضان صدیق بھٹی،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف ،عامر خان،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار رانا احسن شرافت،چوہدری جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل اور خوشحالی چاہتے ہیں اور ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ انتخابات 2018ء میں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن