پنجاب پولیس منظم فورس، کسی سیاستدان کے زیر اثر نہیں: اعجاز حفیظ
لاہور(خبر نگار) ڈپٹی میئر لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) پنجاب اعجاز حفیظ نے عمران خان کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ پنچاب پولیس میں تبادلے اور تعیناتی کے فیصلے مکمل میرٹ کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ پنجاب پولیس ڈسپلن فورس ہے اور یہ کسی سیاسی جماعت یا سیاست دان کے زیر اثر نہیں ہے جس کی سب سے بڑی مثال وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف کے داماد کی لاہور پولیس کے ہاتھوں گرفتاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی کے برعکس عمران خان کے KPK میں ایک لڑکی کو سر بازار رسوا کرنے والوں کو روکنے کی بجائے پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر تی رہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنے کی اپنی عادت کو اب ترک کردیں اور سچ بولا کریں ان کو بہتان طرازی سے کچھ نہیں ملنے والا اسی لئے جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش اب ترک کردیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں عوام ووٹ کی طاقت سے شیر کو جتوا کر ان کے جھوٹ کا بھرپور جواب دیںگے۔