نواز شریف ذاتی اور فوج ملکی بقاءکی جنگ لڑ رہی ہے: حامد رضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف کی عدلیہ اور فوج سے نفرت ملک دشمنی ہے۔ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بے مثال قربانیاں دے رہی ہے۔ نواز شریف ذاتی بقا اور فوج ملکی سلامتی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ سابق نااہل وزیرعظم کا نظریہ فوج اور عدلیہ کو کمزور کرنا ہے۔ پشاور کے زرعی تربیتی مرکز میں دہشت گردی کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال ہونا افسوسناک ہے۔ ہمارے حکمران دہشت گردی کے ایشو پر افغان حکومت سے دو ٹوک بات کریں۔ سول ادارے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کر سکے۔ ن لیگ کو آئندہ الیکشن میں ختم نبوت حلف نامہ میں تبدیلی کا حساب اور جواب دینا پڑے گا۔ حکومت تحریک لبیک کے ساتھ طے پانے والے معاہدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔