• news

;;جنرل ہسپتال میں ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے ون ونڈو سیل کا آغاز

لاہور (پ ر) مریضوں کر بھرپور توجہ دینے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل پانچ یوم میں حل کرنے کے لیے لاہور جنرل ہسپتال میں ون ونڈو سیل کا آغاز ہو گیا۔ مقررہ دنوں میں معاملہ حل نہ ہونے پر درخواست دہندہ پرنسپل سے رجوع کے لیے بااختیار ہو گا۔ پرنسپل پی جی ایم آئی و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر غیاث النبی طیب نے بتایا کہ ڈاکٹر و دیگر ملازمین اسی صورت میں مریضوں کی بہتر انداز میں دیکھ بھال اور علاج معالجہ توجہ دے سکتے ہیں۔ جب وہ خود دفتری مسائل میں الجھے ہوئے نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجہ پر یکسوئی سے توجہ دینے اور ہسپتال کے ماحول کو مزید خوشگوار بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی ڈاکٹر نرس یا اہلکار کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کرے۔

ای پیپر-دی نیشن