اللہ کریم کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفریق نہ ڈالو :مولانااکرم اعوان
لاہور(خبرنگار)ربیع الاول کی مبارک ساعتیں یہ درس دیتی ہیں کہ ہم سب اپنے ہر عمل کو حضور نبی کرم ﷺ کے بتائے ہوئے ارشادات پر لے آئیں ۔ان خیالات کا اظہار شَیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے دارالعرفان میں بعثت ِرحمت ِعالم ﷺ کے خصوصی پروگرام میںخطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ ہم اس پُر فتن دور میں ظاہری طور پر تو عشق نبی ﷺ کا اظہار کرتے ہیں لیکن جب عمل کی باری آتی ہے تو ہمارا کردار اس کے برعکس ہوتا ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ ایمان اطاعت کا نام ہے دامانِ رسالت ﷺ تھام لو اپنی زندگی کو اسوہ حسنہ پر لے آﺅ ۔
اللہ کریم کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں تفریق نہ ہو جاﺅ ۔اللہ کریم کی مہربانیوں کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے اس کا کرم ہے کہ نبی کریم ﷺ تشریف لائے تو جو ایک دوسرے کے دشمن تھے آپس میں بھائی بھائی بن گئے اور ایک دوسرے کا دکھ درد بانٹنے والے بن گئے ۔