دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے: علامہ زبیر احمد ظہیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبےر احمد ظہےر نے کہا کہ پاکستان مےں ہونےوالی دہشت گردی مےں ملوث غےر ملکی ہاتھوں کو روکنا ہوگا ‘دہشت گردی کےلئے افغانستان اور بھارت سمےت دےگر ممالک ملکر سازشےں کر رہے ہےں ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں کامےابی کا کر یڈٹ افواج پاکستان کو جاتا ہے اور پوری قوم انکو سلام پےش کرتی ہے۔ پشاورمےں ہونےوالی دہشت گردمےں افغانستان کے ملوث ہونے کا انکشاف پوری دنےا کےلئے لمحہ فکر ےہ ہے اور اقوام متحد ہ سمےت دےگر عالمی اداروں کو چاہےے وہ اس کا سخت نوٹس لیں اور پاکستان مےں دہشت گردی مےں ملوث غےر ملکی ہاتھوں کو روکنا ہوگا ورنہ خطے کا امن تباہ ہوجائےگا ۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جس جرات کےساتھ جنگ لڑ ی ہے وہ پوری دنےا کےلئے اےک مثال ہے اور ہم دہشت گردی کے خلاف جان کے نذرانے دےنے والے افواج پاکستان کے شہدا کو سلام پےش کرتے ہےں اور اس مےں کوئی شک نہےں کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد اور افواج پاکستان کے ساتھ ہےں اور کسی بھی قر بانی سے درےغ نہےں کےا جائےگا ۔
ملکی امن و امان اور سی پیک سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی: عبدالوحید روپڑی
لاہور( خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے ایگری کلچرل یونیورسٹی پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی اس بزدلانہ کارروائی کا مقصدپاکستان کے بیرونی اور اندرونی دشمن پاکستان کا امن تباہ اورسی پیک کو سبوتاژ کرنے کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انشاءاللہ کامیاب نہیں ہوں گی۔ حکمران ایسی ترامیم سے بازرہیں جس سے پاکستان کے اسلامی تشخص پر آنچ آئے، عقیدہ ختم نبوت دین کے ایک جز یا رکن کا نام نہیں بلکہ اسلام کی اساس ہے۔