کشمیریوں کے خون سے بیوفائی کے سبب حکومت مشکلات کا شکار ہے: عبدالغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ ملک میں جہالت ،فرقہ واریت اوردین کی اپنی خواہشات کے مطابق تشریح کرنے کا نام دین اسلام نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول نے جو فرما دیا ہے وہی دین حق اور دین اسلام ہے ،جس کام پر اللہ اور اس کے رسول کی مہر نہیں وہ اسلام نہیں، دین حنیف کے مقابلے میں سیکولر لابی ایک بار پھر سر گرم ہے جو پا کستان کو خرافات کے ذریعے لادین ریاست بنانے کےلئے کوشاں ہے ،اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو لادین ریاست بنانے کے خواب دیکھنے والے بری طرح نا کام ہو ں گے، کشمیریوں کے خون سے بے وفائی کے سبب موجودہ حکومت مشکلات سے دوچار ہے۔