ختم نبوت پر ہمیشہ اہلسنت نے پہرہ دیا : پیر مقصود اشرفی
رائے ونڈ (نامہ نگار) عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس کی قیادت کرتے ہوئے امیر تحریک لبیک یا رسول اللہ صاحبزادہ پیر مقصود احمد سعید اشرفی نے داتا علی ہجویری چوک مانگا روڈ پر شان رسالت پر خطاب کرتے ہوئے قابل صد افسوس کہ ہر جگہ نبی کی سنت داڑھی کا مذاق بنایا جا رہا ہے، پہلے صورت اور پھر سیرت کو اپنانا ہوگا،ختم نبوت پر ہمیشہ اہل سنت نے پہرہ دیا ہے دنیا اور آخرت میں کامیابی کیلئے اپنے عقیدہ پر ڈٹ جانا ہوگا، عشق مصطفی سے فارغ بد عقیدہ افراد کا اہل سنت سے کوئی تعلق نہیں۔