• news

علامہ ساجد نقوی کی ہدایت پر ”ہفتہ وحدت“ کے حوالے سے تقریبات جاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) شیعہ علماکونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے اعلان کیا ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت کے مطابق 12 ربیع الاول سے ہفتہ وحدت جاری ہے۔جو 17 ربیع الاول تک جاری رہے گا ۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ روایات میں اختلاف کے باعث اہل سنت کے نزدیک خاتم المرسلین ، سید الانبیا احمد مجتبیٰ کی ولادت باسعادت 12 ربیع الاول ، جبکہ مکتب اہل بیت کے مطابق 17۔ ربیع الاول کو ولادت صادقین یعنی حضرت محمد مصطفی اورچھٹے امام حضرت امام جعفرصادقؓ کی ولادت باسعادت ہے۔ اس اختلاف کو بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؓ نے وحدت میں بدلتے ہوئے ہفتہ وحدت منانے کی ہدایت کی تھی، جس پر پاکستان میں بھی شہید قائد ملت جعفریہ علامہ عارف حسین الحسینی رحمتہ اللہ علیہ کے دور سے عمل ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 9ربیع الاول کو بھی پیغمبر کی ولادت کی روایات ملتی ہیں، جس پر اہل حدیث مسلک کے پیرو کار عمل کرتے ہیں، کسی کو اس پر بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ اس اختلاف کی بنیاد پر کسی مسلک کا خود کو صحیح اور باقیوں کو غلط سمجھنے کی شکنی کی جائے جوکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہورہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن