غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام خصوصی بچوں کے مصوری مقابلے، آگہی واک، گورنر پنجاب نے استقبال کیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر سپیشل بچوں کے مابین مقابلہ مصوری او رآگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹرسٹ کے سکولوں کے طلبہ وطالبات کے علاوہ سپیشل ایجوکیشن کی فیلڈ میں کام کرنے والے دیگر اداروں کے خصوصی بچوں اور افراد نے بھی شرکت کی۔ لاہور چمبر آف کامرس میں بچوں کے درمیان مصوری کا مقابلہ کروایا گیا جبکہ آگاہی واک کا اہتمام چائنہ چوک سے گورنر ہاﺅس تک کیا گیا۔ واک کے اختتام پر گورنر ہاﺅس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے شرکاءکا استقبال کیا اور خصوصی بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔