ملک سیاسی اور مذہبی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا: زاہد محمود قاسمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سی پیک پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا منصوبہ ہے ۔پاکستان دشمن قوتیں سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے سر توڑ کوششیں کررہی ہیں۔ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں دہشت گردی پھیلاکر عالمی سطح پر پاکستان کا امیج خراب کرنا چاہتی ہیں۔ سیاسی،مذہبی اورعسکری قیادت کو متحد ہوکر ملکی وقومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی طے کرنا ہوگی۔ پاکستان موجودہ صورتحال میں سیاسی،مذہبی انتشار کا متحمل نہیں ۔ یہ بات پاکستان علماءکونسل (قاسمی)کے چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے علماءکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا یار محمد عابد،مولانا عبید الرحمن ضیائ،پیر جی خالد محمود قاسمی،حافظ شعبان صدیقی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہ نواز فاروقی،مولانا شبیر احمد عثمانی،حافظ شعیب الرحمن ، مولانا خالد محمود سرفرازی،حافظ محمد طیب قاسمی،علامہ یونس حسن ،صدر اسلام آباد مولانا ذو الفقار احمد بھی موجود تھے۔