• news

درجنوں سکولوں میں سربراہان کی نشستیں خالی ‘طلبہ کانقصان ہو رہا ہے: رشید احمد بھٹی

لاہور ( سٹاف رپورٹر) ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر شید احمد بھٹی، سینئر نئب صدر چوہدری سکندر ذوالقرنین، سیکرٹری جنرل سردار سکندر حیات سسرانا، میڈیا ایڈوائزر چوہدری محمد سلیم، حسن محمود شاھین ، رانا محمد اسلم انجم، رانا محمد ساجد ، مبشر نذیر، سردار اخترعباس، محمد اشفاق نسیم، محمد فیاض راجہ، صائمہ علی سمیت دیگر راہنماﺅں نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کے مردانہ / زنانہ ہائی اور سیکنڈری سکولوں میں سالہا سال 17 تا 20 گریڈ کے ہیڈزکی پوسٹیں خالی پڑی ہیں جس وجہ سے ایک طرف تو طلباء/ طالبات کابہت سا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے اور دوسری طرف 17 سے18 گریڈ کے اساتذہ کو ساڑھے نو سال گزرنے کے باجود پروموشن نہیں دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن