وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر ظفر اللہ کو وزارت قانون کی اضافی ذمہ داری مل گئی، پارلیمانی کمیٹیوں کے معاملات بھی دیکھیں گے: ذرائع
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے زاہد حامد کے استعفیٰ کے بعد معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ کو وزارت قانون کے معاملات نمٹانے کی اضافی ذمہ داری سونپ دی، جس کے بعد بیرسٹر ظفر اللہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں قانون سازی کے معاملات کو دیکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیر مملکت برائے قانون محسن شاہ نواز رانجھا کو معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ کی معاونت کی بھی ہدایت کی ہے۔