لاہور ہائیکورٹ کے 8 ریٹائرڈ ججز نے پنشن بقایاجات نہ ملنے پر عدالت عالیہ میں درخواست دائر کر دی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے 8 ریٹائرڈ ججز نے پنشن اور بقایاجات نہ ملنے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی سمیت 8 ججز نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی درخواست میں اے جی جنرل آفس، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور سیکرٹری لاء کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست دہندگان میں جسٹس (ر) ریاض الدین احمد، جسٹس (ر) سعید الرحمان فرخ، جسٹس (ر) ریاض کیانی، جسٹس (ر) منصور احمد، جسٹس (ر) شیخ جاوید سرفراز، جسٹس (ر) سید اصغر حیدر، جسٹس (ر) طارق شمیم اور جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی شامل ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز 1998ء سے 2015ء تک لاہور ہائیکورٹ میں بطور جج فرائض سر انجام دیتے رہے۔ اکائونٹنٹ جنرل آفس نے 7 ججز کو ملنے والی پنشن روکدی جبکہ ایک جج کو پنشن دینے سے انکار کردیا ہے۔ اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے باوجود پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگیاں نہیں کی جارہی ہیں۔