• news

چین سی پیک میں مزید ممالک کو شامل کرنے کیلئے بات چیت پر تیا ر

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پریس بریفنگ میںکہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت قائم پورٹ قاسم کول پاور سٹیشن توانائی کا اہم منصوبہ ہے۔ چین پورٹ قاسم کول پاور سٹیشن کے فعال ہونے سے خوش ہے پاور سٹیشن پاکستان میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں کردار ادا کرے گا۔ چین سی پیک منصوبے میں مزید ممالک کی شمولیت کے امکان پر بات کیلئے تیار ہے۔ سی پیک کھلا منصوبہ ہے ، سی پیک منصوبوں میں دیگر ممالک کی شمولیت خوش آئند ہے ، کراچی کے پاور پلانٹ کی تعمیر میں قطر کی شمولیت اس منصوبے کے کھلے پن کا ثبوت ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے کہا ہے کہ سی پیک میں چین تیسرے فریق کی شمولیت کو خوش آمدید کہے گا۔ سی پیک محض دو ملکوں کیلئے نہیں بلکہ یہ خطے کی سلامتی وترقی کا منصوبہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن